آئی سی سی مہربان ہوگئی! فخر زمان کو بہت بڑی خوشخبری سنادی گئی

دبئی۔ : جارح مزاج آسٹریلوی کرکٹر ایرون فنچ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، پاکستان کے فخر زمان دوسرے نمبر پر موجود ہیں، شکیب الحسن 8 اور تمیم اقبال 6 درجے ترقی کے ساتھ بالترتیب 45ویں اور 39ویں نمبر پر آ گئے، ایون لیوس 4 درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، لٹن داس 22 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 71ویں نمبر پر آ گئے، بائولرز میں راشد خان اور آل رائونڈرز میں گلین میکسویل سرفہرست ہیں۔

منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں فنچ پہلے، فخر زمان دوسرے لوکیش راہول تیسرے نمبر پر موجود ہیں، ویسٹ انڈین بلے باز ایون لیوس بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے 4 درجے تنزلی کے بعد ساتویں سے گیارہویں نمبر پر چلے گئے، انہوں نے کوہلی کے ساتھ گیارہویں پوزیشن شیئر کی، شکیب الحسن 8 اور تمیم اقبال 6 درجے ترقی کے ساتھ 45ویں اور 39ویں نمبر پر آ گئے، محموداللہ نے 3 درجے اوپر چڑھ کر سرفراز احمد کے ساتھ 36ویں پوزیشن شیئر کر لی، آندرے رسل 26 درجے ترقی کے ساتھ 86ویں نمبر پر آ گئے، بائولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر برقرار ہیں، شاداب خان دوسرے نمبر پر ہیں، شکیب الحسن ترقی پا کر 11ویں اور مستفیض الرحمان 16ویں نمبر پر آ گئے، آل رائونڈرز میں گلین میکسویل سرفہرست ہیں، محمد نبی دوسرے اور شکیب الحسن تیسرے نمبر پر ہیں۔

Comments

comments

Leave a Comment