آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

دبئی :  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ہے جس کے مطابق پاکستان کے 2 پوائنٹس کم ہوئے ہیں تاہم اس کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ٹاپ 10 ٹیموں کے پوائنٹس میں کمی بیشی ہوئی ہے تاہم ان کی پوزیشنز پرانی جگہ پر ہی برقرار ہیں جبکہ بھارت کی ٹیم نے4 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے 5 پوائنٹس کم ہوئے ہیں لیکن یہ دوسرے نمبر پر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے اور پاکستان 2 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بدستور ساتویں پوزیشن پر برقرار ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں بنگلہ دیش کی آٹھویں پوزیشن ہے جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم نویں پوزیشن پر موجود ہے اور زمبابوے کا دسواں نمبر ہے۔ واضح رہے کہ آئر لینڈ کی ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں پاکستان کے خلاف میں کھیلے گی جبکہ افغانستان کا طویل فارمیٹ میں پہلا مقابلہ نمبر ون بھارت سے 14 سے 18 جون تک بنگلور میں ہو گا۔

Comments

comments

Leave a Comment