آئی پی ایل میچز منسوخ کر دیے گئے

ممبئی۔ :چنائی سیکیورٹی خدشات کے باعث رواں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شیڈول بقیہ میچز کی میزبانی سے محروم ہو گیا، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) گورننگ کونسل نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے چنائی میں شیڈول بقیہ میچز کو دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا، اسطرح چنائی سپنر کنگز کی ٹیم اب چھ ہوم میچز دوسرے مقامات پر کھیلے گی۔

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق چنائی سپر کنگز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے چنائی پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور شہر میں جاری احتجاج کے بارے تفصیلی بات چیت کی، پولیس کمشنر نے تامل ناڈو اور کرناٹکا کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے انہیں آئی پی ایل کے

میچز دوسرے مقامات منتقل کرنے کی ہدایت کی اور انہوں نے بی سی سی آئی کی اجازت کے بعد میچز کو دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، آئی پی ایل گورننگ کونسل پونے، راجکوٹ، ویشاکھاپٹنم کو چنائی سپنر کنگز کے میچز کی میزبانی دینے کے بارے غور کر رہا ہے تاہم حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔

Comments

comments

Leave a Comment