آئی پی ایل کھیلنے پر لعنت بھیجتا ہوں

لاہور: سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں آئی پی ایل کھیلنے پر لعنت بھیجتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کی صورتحال کو ’ہولناک اور پریشان کن‘ قرار دیاتھا۔جس کے بعد بھارتی میڈیا نے شاہد آفریدی کے خلاف ایک پراپیگنڈا شروع کیا اور شاہد آفریدی کو آئی ایس آئی کا آدمی قرار دیا تھا۔

بھارت میں اپنے خلاف پراپیگنڈا شروع ہونے کے بعد شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں کشمیر سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں۔اور میں آئی پی ایل کھیلنے پر لعنت بھیجتا ہوں۔اگر مجھے بلایا بھی گیا تو میں آئی پی ایل نہیں کھیلوں گا۔ہماری پی ایس ایل ایک بڑی لیگ ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی لیگ بھارتی لیگ سے بڑی ہو گی۔ شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ کچھ بھارتی کرکٹرز میری کردار کشی کر رہے ہیں لیکن مجھے ان کی کوئی پروا نہیں۔

Comments

comments

Leave a Comment