”آسٹریلوی کپتان فنچ کیخلاف یہ کام کریں گے اور۔۔۔“ پاکستانیوں کے ”ہیرو“ فخر زمان نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچتے ہی آسٹریلیا کو ”للکار“ دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کا جوش و جذبہ آسمان چھونے لگا

ہرا رے : پاکستانی اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ سہ ملکی سیریز میں آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم کے دوسرے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور فاسٹ باﺅلر بلی سٹین لیک کیخلاف مختلف حکمت عملی اور جیت کا عزم لئے میدان میں اتریں گے۔

پاکستان نے آج زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا مگر اس سے پہلے پانچ جولائی کو بھی آسٹریلیا کیخلاف میدان میں اترے گی۔ فخر زمان نے کہا ”سٹین لیک نے بہترین باﺅلنگ کی لیکن ہر دن نیا ہوتا ہے اور امید ہے کہ ہم اگلے میچ میں اس کیخلاف عمدہ کھیل پیش کریں گے۔ہم آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کیخلاف بھی مختلف حکمت عملی اپنائیں گے۔ “

فخر زمان سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 114 رنز بنانے والے بلے باز ہیں جن کا کہنا ہے کہ ان کی بلے بازی کی حکمت عملی میں تبدیلی ان کی بہترین کارکردگی کی ایک وجہ ہے۔

انہوں نے کہا ”ابتداءمیں جارحانہ شاٹس بہت زیادہ کھیلتا تھا لیکن اب بیٹنگ میں اپنی اپروچ کو مزید بہتر کیا ہے۔ میں نے شعیب ملک اور سرفراز احمد جیسے سینئر کھلاڑیوں کیساتھ اپنے گیم پلان پر بات چیت کی جس کا بہت زیادہ فائدہ ہوا کیونکہ اب میں زیادہ کرکٹنگ شاٹس کھیل رہا ہوں۔“

آج کے میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ”ہم 130 یا 140 کے ہدف کی توقع کر رہے تھے لیکن مائر نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور بہترین ہدف دیا لیکن ہم اسے حاصل کرنے کیلئے پراعتماد تھے کیونکہ ہماری بیٹنگ لائن بہت لمبی ہے جس کی مثال شاداب خان ہے جو نوویں نمبر پر کھیلنے آتے ہیں اور بہترین شاٹس کھیلتے ہیں۔“

Comments

comments

Leave a Comment