آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ون ڈے سیریز کا ”فائدہ“ بابراعظم کو مل گیا، ایسا کام ہو گیا کہ قومی کرکٹر کی خوشی کی انتہاءنہ رہی، جان کر آپ بھی کہیں گے ”قسمت ہو تو ایسی“

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے پلیئر رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی بلے باز بابراعظم دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کیخلاف وائٹ واش کرنے والی انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔

آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں جو روٹ کی ناکامی کا فائدہ بابر اعظم کو ہوا۔ جو روٹ پانچ میچوں میں صرف 104 رنز ہی بنا پائے اور ایک نصف سنچری بنائی جس کے باعث وہ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ دوسری جانب بال ٹمپرنگ سکینڈل کے باعث پابندی کا شکار ڈیوڈ وارنر کی بھی رینکنگ میں کمی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ بابراعظم دوسرے، ڈیوڈ وارنر تیسرے، روہت شرما چوتھے، راس ٹیلر پانچویں، جو روٹ چھٹے، کوینٹن ڈی کوک ساتویں، فاف ڈوپلیسی آٹھویں، کین ولیم سن نوویں اور شیکھر دھون دسویں نمبر پر ہیں۔

باﺅلرز کی فہرست میں جسپریت بمرا پہلے نمبر پر ہیں جبکہ راشد خان دوسرے، حسن علی تیسرے، ٹرینٹ بولٹ چوتھے، جوش ہیزل ووڈ پانچویں، عمران طاہر چھٹے، کاگیسو ربادا ساتویں، یوزویندرا چھاہل آٹھویں، عادل راشد نوویں اور کرس ووکس دسویں نمبر پر ہیں۔

Comments

comments

Leave a Comment