آفریدی کیخلاف زہر اگلنے والے گوتم گمبھیر کو بھارتی شہری کا کرارا جواب

نئی دہلی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی بربریت اور 17 کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ سے فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا لیکن پاکستانی سٹار کے اس بیان نے بھارتی عوام کو مشتعل کردیااور ہندوستانی اوپنر گوتھم گمبھیر نے آفریدی کیخلا ف اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کی کوشش کی تاہم ایک بھارتی شہری نے ہی انہیں جواب دیکر خاموش کرا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے اتوار کو فائرنگ کر کے 17 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی جبکہ مختلف حصوں میں کرفیو بھی نافذ کردیا گیا۔

اس بربریت پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے بھرپور احتجاج کیا جس کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ”مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی پریشان کن اور ہولناک ہے، آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانے پر معصوموں کو بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے،حیرت ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کہاں ہیں اور وہ اس خون خرابے کو روکنے کے لیے کوئی کردار ادا کیوں نہیں کررہے؟“۔

Comments

comments

Leave a Comment