’اب پوری ٹیم یہ کام شروع کر دے کیونکہ ۔۔‘ اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کے بعد ملتان سلطانز پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ، رمیز راجہ نے شعیب ملک کو ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

شارجہ  ملتان سلطانز کیلئے آج کا میچ انتہائی اہم تھا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں شکست سے دوچار کر دیا جس کے بعد ملتان سلطانز پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگ گیا تاہم میچ سے شکست کے بعد شعیب ملک رمیز راجہ سے گفتگو کرنے کیلئے گئے تو آگے سے کمنٹیٹر نے کہا کہ ’اب مسلے نکال لیں اور دعا شروع کر دیں ‘۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر شعیب ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگر پلے آف میں جاتے ہیں تو ہمیں سرپرائز دینے کی ضرورت ہے ، جب اتنا بڑا ہدف آپ کے سامنے ہو اور آپ چیز کر رہے ہیں تو ابتدائی اوورز میں وکٹیں نہیں دینی چاہیے ، یہ پیچز تھوڑی سی مشکل ہیں لیکن اگر آپ وکٹ پر قدم جمائے رکھیں تو کتنا بھی بڑا سکور ہو اسے حاصل کیا جاسکتاہے ۔گفتگو کے اختتام پر رمیز راجہ نے شعیب ملک کو مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’اب آپ مسلے نکال لیں اور دعائیں شروع کر دیں ‘۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز اپنے تمام 10 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے انہیں 4 میں کامیابی ملی جبکہ 5 میں شکست کا سامنا رہا اور ایک میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا جس کے بعداب یہ پوائنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے اور ان کا کوئی میچ باقی بھی نہیں ہے ایسی صورتحال میں پشاور زلمی کے 6 پوائنٹس ہیں اور وہ اس وقت پانچویں نمبر پر ہے جبکہ ان کے دو میچز بھی باقی ہیں اگر پشاور زلمی دونوں میچز میں کامیاب ہو جاتی ہے تو پلے آف میں داخل ہوجائے گی اور ملتان سلطانز پر خطرے کے بادل گہرے ہو جائیں گے جبکہ اگر پشاور زلمی کو ایک میچ میں بھی شکست ہوتی ہے تو اس طرح ملتان سلطانز  کےپلے آف مرحلے میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔

Comments

comments

Leave a Comment