احمد شہزاد نے کونسا نشہ کیا تھا ؟ ایسا دعویٰ سامنے آ گیا کہ آپ بھی ’توبہ توبہ‘کریں گے

کراچی: پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا تاہم اب انکشاف ہواہے کہ انہوں نے ’مریجوانا‘ کا نشہ کیا تھا ۔

نجی ٹی وی کی صحافی زینب عباس نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ سکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کپ کے دوران لیا گیا تھا جو کہ مثبت آ گیاہے اور انہو ںنے میریجوانا کا نشہ کیا تھا ۔بورڈ تحقیقات کرے گا کہ انہوں نے یہ کب اور کیوں استعمال کی تاہم احمد شہزاد کو بھی مو¿قف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا پھر ان کی سزا کا تعین ہوگا۔

پی سی بی قوانین کے تحت پہلی بار مثبت ڈوپ ٹیسٹ پر 3 ماہ یا کم سزا ہوتی ہے، دوسری بار اسی جرم پر 3 ماہ سے 2 سال اور تیسری بار تاحیات پابندی عائد کردی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے نومبر 2015ء میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ڈوپنگ پر معطل کر دیا تھا، انہیں 3 ماہ کی پابندی بھگتنا پڑی تھی جب کہ پاکستان کے شعیب اختر، محمد آصف، عبدالرحمان اور رضا حسن کا بھی ماضی میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔

Comments

comments

Leave a Comment