احمد شہزاد نے کون سا نشہ استعمال کر رکھا تھا؟ یہ میریجوانا نہیں تھی بلکہ۔۔۔ایسی خبر آ گئی کہ پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

لاہور : ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تو ہر کوئی حیران رہ گیا اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ان کے سیمپل میں حشیش کی مقدار پائی گئی ہے جو ایک تفریحی نشہ کہلاتا ہے اور اس کا شمار قوت بخش ادویات میں نہیں کیا جاتا۔

چونکہ حشیش قوت بخش نشہ نہیں ہے اس لئے اگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چاہتا تو احمد شہزاد زمبابوے کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم میں شامل ہوسکتے تھے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتیاط کے طور پر احمد شہزاد کو پاکستان ٹیم میں شامل کرنے کا خطرہ مول نہیں لیا۔

نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز کے مطابق پی سی بی میں ڈاکٹر ریاض اس کیس کو ہینڈل کررہے تھے جو چھٹیوں پر ہیں اور ان کی عدم موجودگی میں ڈاکٹر سہیل سلیم اس کیس کو دیکھ رہے ہیں۔پی سی بی کو پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں واقع حکومت کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی کیمیائی رپورٹ کی تصدیق کا انتظار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے قوانین پر صرف قوت بخش ادویات استعمال کرنے پر کھلاڑی پر پابندی لگائی جاتی ہے۔ احمد شہزاد کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ مسلسل خاموش ہے اور بات کرنے سے گریز کررہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صرف یہ بیان دیا گیا کہ ٹیم کے ایک کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے اور اس مرحلے پر اس کرکٹر کا نام نہیں بتایا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ ایک پاکستانی کرکٹر کا ڈوپ ٹیسٹ ممنوعہ شے کے استعمال کی وجہ سے مثبت آیا ہے۔

Comments

comments

Leave a Comment