”اس سال یہ ٹیم ورلڈکپ جیت سکتی ہے اور۔۔۔“ جنوبی افریقی لیجنڈ باﺅلر ایلن ڈونلڈ نے ’دھماکہ‘ کر دیا، کس ٹیم کے جیتنے کی امید ظاہر کر دی، جان کر آپ بھی حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

جوہانسبرگ : کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءکے آغاز میں ایک سال سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے اور ہر ٹیم نے ابھی سے چیمپین بننے کے خواب دیکھنا شروع کر دئیے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ کا موجد لیکن آج تک وہی اس کھیل کا سب سے بڑا ٹائٹل اپنے نام کرنے سے محروم رہا ہے حالانکہ وہ ایک ٹی 20 ورلڈکپ تو اپنے نام کر چکے ہیں مگر ورلڈکپ جیتنا اب بھی ان کیلئے ایک خواب ہی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مرتبہ میگا ایونٹ کا انعقاد بھی انگلینڈ میں ہی ہو رہا ہے۔

جنوبی افریقہ کے لیجنڈ باﺅلر ایلن ڈونلڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے پاس اگر ورلڈکپ جیتنے کا کوئی موقع ہے تو وہ یقینا ابھی ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، یہ وہ ٹیم نہیں ہے جو میں نے دیکھی تھی۔

انگلینڈ کے پاس ورلڈکپ جیتنے کا یہ سب سے بہترین موقع ہے اور اگر انگلینڈ ٹیم جارحانہ کرکٹ کا مظاہرہ کرتی ہے تو یہ ٹورنامنٹ بھی جیت سکتی ہے۔

Comments

comments

Leave a Comment