انا للہ وانا الیہ راجعون قومی کرکٹر یاسر شاہ کو زندگی کا بڑا صدمہ ، گھر میں صف ماتم بچھ گئی

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کی والدہ کے پی کے صوابی میں انتقال کر گئی ہیں۔

نماز جنازہ آج دن 2بجے صوابی میں اداکی جائے گی۔خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کا شمار پاکستان کے بہترین سپن باؤلرز میں ہوتا ہے، لوگ اکثر انہیں شین وارن کے بعد دوسرا بڑا سپنر مانتے ہیں۔دو عشروں بعد سال 2016 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں یاسر شاہ کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختوانخوا کے ضلع صوابی سے ہے۔ارجنٹائن اور ہسپانوی کلب بارسلونا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی سے مشابہت رکھنے والے یاسر شاہ خود بھی میسی کے بہت بڑے فین ہیں۔

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے کافی مشابہت رکھتے ہیں۔فاسٹ باؤلر حسن علی نے یاسر شاہ کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ ، شاداب خان ، فہیم اشرف ، انضمام الحق نے بھی افسوس کا اظہا کیا

Comments

comments

Leave a Comment