انتخابات میں عمران خان کی فتح کے بعد پاکستان کرکٹ کے لئے بہت بری خبر

آکلینڈ : نیوزی لینڈکرکٹ نے دورہ پاکستان کے لئے پی سی بی کی درخواست پر معذرت کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3ٹیسٹ،3ون ڈے اور3ٹی ٹونٹی میچز متحدہ عرب امارت (یو اے ای ) میں کھیلے جانے تھے جس پر پاکستان کی جانب سے اصرار کیا گیا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کم از کم 3ٹی ٹو نٹی میچز کی سیریز پاکستان آکر کھیلے تاہم نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق پاکستان میں سیریزکھیلنے کے لئے مشاورت کی گئی جس کے بعد نیوزی لینڈکرکٹ نے پی سی بی کی درخواست پر معذرت کرلی۔

اب اکتوبر2018ءمیں یواے ای میں ہی3ٹیسٹ،3ون ڈے اور3ٹی ٹونٹی میچزکھیلے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ جیسی ایک بڑی ٹیم کا دورہ پاکستان سوچ رکھا تھا جس سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں مزیدمدد ملتی اور ہمارے انکار سے انہیں مایوسی ہو گی لیکن کچھ مشکل اوقات میں ایسے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2003ءمیں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور گزشتہ 15سال میں نیوزی لینڈ کو یہ پہلی بار دورہ پاکستان کی پیشکش کی گئی تھی جسے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے مسترد کر دیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز رواں سال نومبر میں شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں کرنا ہے تاہم اب تک سیریز کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مارچ2009ءمیں سر ی لنکن ٹیم پر لاہور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بن ہوگئی تھی جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے مئی 2015ءمیں زمبابوے کی ٹیم لاہور آئی جس کے بعد ورلڈ الیون ،،سری لنکا اور ویسٹ انڈین ٹیم بھی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آچکی ہے ۔

Comments

comments

Leave a Comment