انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے نعرے نے کرکٹ بورڈ کو کروڑوں روپے کے بوجھ سے آزاد کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے نعرے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کروڑوں روپے کے بوجھ سے آزاد کر دیا، پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی میزبانی میں صوبائی حکومتوں کی جانب سے اخراجات کئے جانے کی وجہ سے بورڈ کو ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کرنا پڑا جبکہ سارا منافع پی سی بی کی جیب میں گیا.پاکستان کرکٹ بورڈ ملکی کھیلوں میں واحد منافع بخش ادارہ ہے جس نے گزشتہ مالی سال میں چار ارب سے زائد کمائی کی.

صرف لاہور کی بات کریں تو ذرائع کے مطابق ایک میچ پر ضلعی حکومت نے 7کروڑسے زائد رقم خرچ کی جو پی ایس ایل میں 21 جبکہ مجموعی طور پر 49 کروڈ روپے بنتے ہیں.پی ایس ایل کے تین میچز میں سکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کے 8کروڑ روپے خرچ ہوئے. لاہور ویسٹ مینجمنٹ نے بھی 88 لاکھ روپے کا بل بھیجا تو پی سی بی حکام نے کوئی جواب نہیں دیا . پی ایس ایل فائنل اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز کے لیے سندھ حکومت نے 25 کروڑ روپے مختص کیے.

Comments

comments

Leave a Comment