انگلینڈ سیریز: نوجوان کھلاڑی امام الحق نے میچ سے قبل ہی ایسی پیش گوئی کر ڈالی کہ سب حیران رہ گئے

کینٹربری(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں شامل نوجوان بیٹسمین امام الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز مشکل ضرور ہیں تاہم انہیں امید ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی جلد ایڈجسٹ ہو جائیں گے اور ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کینٹربری میں انگلش کرکٹ کلب کینٹ کے خلاف چار

روزہ پریکٹس میچ میں 61 رنز کی اننگز کھیلنے والے امام الحق نے کہا کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز بولرز کیلئے ساز گار ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے ٹیم یہاں کی کنڈیشنز سے جلد ہم آہنگ ہوجائے گی۔امام الحق نے کہا کہ وہ انڈر 19 ٹیم کے ساتھ پہلے بھی انگلینڈ کا دورہ کرچکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ ان کنڈیشز میں اچھا پرفارم کریں گے۔خیال رہے کہ دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ میں فواد عالم کو نظر انداز کرنے اور امام الحق کو منتخب کرنے پر شائقین کرکٹ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم انضمام الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹریننگ کیمپ میں دیگر کھلاڑیوں کو فواد عالم سے زیادہ بہتر پایا اور امام الحق کو منتخب کرنے کا فیصلہ دیگر سلیکٹرز کا بھی تھا۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ وہ اکتوبر سے لیکر مارچ تک کسی کرکٹ لیگ کا انعقاد اپنے ملک میں نہ کروائے۔ایک انٹرویو میں

پی سی بی چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ یو اے ای کرکٹ بورڈ نے ہماری بات نہ مانی تو اپنی کرکٹ امارات سے ملائشیا منتقل کر دیں گے۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی بھی بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگ سے خوش نہیں، اس حوالے سے پالیسی بنائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یو اے ای کو واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ اکتوبر سے مارچ تک کوئی بھی لیگ نہ کروائیں، اگر انہوں نے ہماری بات نہ مانی تو اپنی کرکٹ امارات سے ملائشیا منتقل کر دیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ یو اے ای نے ہماری بات مان لی ہے اور تین چار روز میں تحریری طور پر یقین دہانی کروا دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس دورانیے میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا، پھر اس کے بعد پی ایس ایل شروع ہو جائے گی۔چیرمین پی سی بی نے کہا کہ فیوچر ٹور پرگرام میں پاکستان کے 123 میچز ہیں، اگر آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا تو بھارت سے میچز اس میں شامل کیے جائیں گے بصورت دیگر بھی فیوچر ٹور پرگرام ہمارے لیے اچھا ہے۔(م، ش )

Comments

comments

Leave a Comment