”انگلینڈ کے اس بیٹسمین کی وکٹ میرا ہدف ہے کیونکہ۔۔۔“ پاکستان کے نوجوان فاسٹ باﺅلر نے سیریز سے پہلے ہی ’دبنگ‘ اعلان کر دیا، ایسے کھلاڑی پر نظر رکھ لی جسے دیکھ کر باﺅلرز کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو جاتی ہیں

لاہور :  دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے اپنا ’شکار‘ منتخب کر لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ انگلینڈ کیخلاف میچوں میں کپتان جو روٹ ان کا خصوصی ہدف ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس کا کہنا تھا کہ ”یہ ایک مشکل سیریز ہوں گی کیونکہ ہم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک کیخلاف ان کے ہوم گراﺅنڈز پر کھیلنے جا رہے ہیں، تو یہ میرے لئے بھی بہت اہم ہے کہ میں اپنی بھرپور کوشش سے ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار اد اکر سکوں۔“

محمد عباس نے کہا کہ”یہ سچ ہے کہ ہوم گراﺅنڈ پر کھیلنے والی ٹیم ہی سیریز جیتنے کیلئے فیورٹ مانی جاتی ہے۔ لیکن یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ پاکستان نے ماضی میں کئی مرتبہ انگلینڈ کو انگلینڈ میں شکست دے رکھی ہے، تو ہم یہ سیریز جیتنے کیلئے بھی بھرپور محنت کریں گے۔“

برطانوی کپتان جو روٹ حال ہی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے بلے باز تھے جنہوں نے 43.33 کی اوسط سے 7 نصف سنچریاں بنائیں۔

Comments

comments

Leave a Comment