ایک اور عالمی ریکارڈ : فٹ بال کی تاریخ کی سب سے لمبی کک کس فٹ بالر نے لگا دی ، کھیل کے میدان سے بڑی خبر آگئی

مانچسٹر سٹی: برازیلین فٹبالر نے طویل ترین کِک لگا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا ،24 سالہ برازیلین کھلاڑی ایڈرسن سینتانا موریس کی لگائی گئی کِک کے نتیجے میں فٹ بال 75.3میٹر دور جا کر گری۔ تفصیلات کے مطابق 24 سالہ برازیلین کھلاڑی ایڈرسن سینتانا موریس نے گرا ؤ نڈ میں پریکٹس کرتے

ہوئے اتنی طویل کِک لگائی کہ پچھلے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے۔ایڈرسن کی لگائی گئی کِک کے نتیجے میں فٹ بال 75 اعشاریہ 3 میٹر دور جا کر گری۔کِک کی رفتار اور فاصلے کے ریکارڈ کے مطابق یہ اب تک کی سب سے تیز رفتار اور طویل کِک ہے، جب کہ اس سے قبل طویل ترین کِک صرف 75 میٹر تھی۔موقع پر موجود گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے ایڈرسن کے اس ریکارڈ کی تصدیق کی۔

دوسری جانب برازیلین رائٹ بیک ڈینی الویز فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ 35 سالہ پیرس سینٹ جرمین اور برازیلین فٹ بالر ڈینی رواں ہفتے کھیلے گئے فرنچ کپ فائنل کے دوران دائیں گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔ امید کی جا رہی تھی کہ وہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل فٹ ہو جائیں گے لیکن برازیلین فٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ ڈینی میگا ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ انہیں 106 میچز میں برازیل کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، اس کے علاوہ وہ 2010ء اور 2014ء میں منعقدہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں بھی برازیلین ٹیم کا حصہ تھے۔

Comments

comments

Leave a Comment