ایک سال میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان نے انڈیا کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹؤنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا.پاکستان کی طرف سے اس میچ میں کوئی اچھا آغاز نہیں ملا اور دونوں اوپنرز 10 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے.

اسکے بعد آصف علی اور مُحمد حفیظ نے بیٹنگ کو سہارا دیا اور آخر میں عماد وسیم کی اچھی بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے مُقررہ 20 اوورز میں 148 رنز بنائے.

جواب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز اور خاص طور پر کولن منرو نے ایک بہترین آغاز فراہم کیا لیکن بعد میں پاکستان کے باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان آخر کار یہ میچ 2 رنز سے جیت گیا.اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی.

پاکستان کی ٹی ٹؤنٹی میں یہ لگاتار ساتویں فتح ہے اور پاکستان اب لگاتار گیارہویں سیریز جیتنے سے صرف ایک میچ کی دوری پر ہے.جو کہ ایک نہ ٹوٹنے والا ورلڈ ریکارڈ ہے.

اسکے علاوہ پاکستان ایک سال میں زیادہ میچز جیتنے کا انڈیا کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے.انڈیا نے 2016 میں 21 میچز میں سے 15 میچ جیت کر یہ ریکارڈ بنایا تھا.جبکہ پاکستان نے اب تک 2018 میں کھیلے جانیوالے 17 میچز میں سے 15 میچز جیت لئے ہیں اور ابھی دو میچز اس سال میں باقی بھی ہیں.

اس طرح اگر انڈیا کی کسی ایک سال میں جیتنے کی شرح نکالی جائے تو 71 فیصد بنتی ہے جبکہ پاکستان نے اب تک 2018 میں‌ 88 فیصد میچز میں کامیابی حاصل کی ہے.

Comments

comments

Leave a Comment