بابراعظم اور شاداب خان نے میلہ لوٹ لیا ، نئی ریکنگ جاری ، کونسی پوزیشن پر آ گئے ہیں ؟ جان کر بھارتیوں کو شدید مرچیں لگیں گی

لاہور : ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں انتہائی شاندار کارکردگی دکھانے والے بابر اعظم ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں پہلے پوزیشن پر پہنچ گئے ہیںاور بہترین بلے باز کا اعزاز اپنے نام کر لیاہے جبکہ باولنگ میں شاداب دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی ہے جس میں بابراعظم نے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ دوسرے نمبرپر نیوزی لینڈ کے کولن براجمان ہیں اور تیسری پوزیشن آسٹریلیا کے میکس ویل کے پاس ہے ۔نئی ریکنگ کے مطابق بابراعظم 881 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہیں ۔

دوسری جانب شاداب خان نے بھی حالیہ سیریز میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ بھی باولنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں تاہم یہ جان کر آپ کو بھی تھوڑی سی حیرت ہو گی کہ باولنگ میں پہلے نمبر پر افغانستان کے راشد خان براجمان ہیں ۔

Comments

comments

Leave a Comment