بابر اعظم کے ہاتھوں کوہلی کے دو ورلڈ ریکارڈ پاش پاش کون کہتا ہے بارب اعظم کوہلی جیسا بلے باز نہیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹؤنٹی میچ جاری ہے جس میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا .

پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں.جس میں وقاص مقصود کو حسن علی کی جگہ جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ عُثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے.

بابر اعظم کو ٹی ٹؤنٹی کرکٹ کے دو بڑے ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لئے 48 رنز درکار تھے جو انہوں نے بنا کر توڑ ڈالے ہیں.

پہلا بڑا ریکارڈ تیز ترین ٹی ٹؤنٹی 1000 رنز کا تھا.جو کہ اس سے پہلے انڈین کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 27 میچز میں بنا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا.

بابر اعظم نے اپنے 26 ویں ٹی ٹؤنٹی میچ میں اپنے 1000 رنز مُکمل کر لئے اور یہ ریکارڈ توڑ ڈالا.

بابر اعظم کے ریکارڈ توڑنے سے پہلے آسٹریلین کپتان ایرون فنچ دوسرے نمبر تھے .جنہوں نے 29 میچز میں بنایا تھا لیکن اب وہ تیسرے نمبر چکے گئے ہیں.

اسکے علاوہ دوسرا ریکارڈ جو بابر اعظم نے توڑا وہ ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹؤنٹی رنز کا ہے.

ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈ 2016 میں بنایا تھا جب انہوں نے سال 2016 میں 641 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا.بابر اعظم نے انہی 48 رنز کے ساتھ 642 رنز بنا لئے ہیں اور اب ٹی ٹؤنٹی کرکٹ کے دو بڑے ورلڈ ریکارڈ بابر اعظم کے نام ہو گئے ہیں.

یاد رہے کہ بابر اعظم اب تک اس میچ سے پہلے 2 بار مین آف دی میچ اور دو دفعہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ لے چُکے ہیں اور 97 ناٹ آؤٹ انکا بہترین اسکور ہے.

Comments

comments

Leave a Comment