بڑے مقابلے سے قبل کراچی کنگز کو بڑی مدد پہنچ گئی اہم ترین کھلاڑی کی ٹیم میں واپسی ممکن ہو گئی

شارجہ: پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے کراچی کنگز کے کپتان آل راؤنڈر عماد وسیم نے ایک مرتبہ پھر سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔ لاہور قلندرز
کے خلاف اعصاب شکن میچ کے 19ویں اوور میں سہیل خان کا کیچ لیتے ہوئے عماد وسیم سر کے بل گر گئے جس کے بعد انہیں گراؤنڈ سے سٹریچر پر لے جایا گیا تھا۔
لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کے کوچ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ ان کی ٹیم کے کپتان عماد وسیم کو سی تی سکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں آبزرویشن
میں رکھا گیا۔
اب وہ مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر کراچی کے سکواڈ کو جوائن کر چکے ہیں۔ کراچی کنگز کی انتظامیہ اگلے24 گھنٹوں کے دوران عماد وسیم کو اگلا میچ کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ
کرے گی، کراچی کا اگلا مقابلہ اب15مارچ کو پشاور زلمی سے ہوگا۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے سابق چیمپیئن اسلام آباد یو نائیٹڈ دوسرے اور کراچی کنگز تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ ملتان سلطانز کا چوتھا دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کا
پانچواں اور لاہور قلندرز کا چھٹا نمبر ہے۔

Comments

comments

Leave a Comment