بھارتی شہری نے شاہد خان آفریدی کے خلاف زہر اگلنے پر گوتھم گمبھیر کو کرارا جواب دے کر بولتی بند کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی شہری نے پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی کے خلاف زہر اگلنے پر سابق بھارتی کھلاڑی گوتھم گمبھیر کو کرارا جواب دیکر خاموش کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری نے گوتم گمبھیر کے ٹویٹ پر انہیں آئینہ دکھاتے ہوئے لکھا کہ ” کچھ سال قبل میں ایک دکان پر گیا

جہاں کھلاڑیوں کے پوسٹرز بیچے جاتے تھے ،یہ دکان گمبھیر کے مطابق”ہمارے کشمیر“ میں تھی ،وہاں پر گمبھیر کا تو کوئی نام و نشان نہیں تھا لیکن آفریدی کے بے تحاشہ پوسٹرز موجود تھے

“۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی بربریت کے خلاف اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔جس پر گوتم گمبھیرنے ٹوئٹر پر شاہدآفریدی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ”آفریدی یو این کو ڈھونڈ رہے ہیں اور آفریدی کی ڈکشنری میں یو این انڈر 19 ہے جوکہ انکی عمر کی بھی حد ہے، میڈیا پرسکون رہے، آفریدی نو بال پر وکٹ کا جشن منارہے ہیں“ واضح رہے کہ اس سے قبل مسئلہ کشمیر میں بھارتی فوج کی حالیہ بربریت پر شاہد آفریدی نے گوتم گھمبیر کو کرارا جواب دے دیا ہے۔چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 17 کشمیریوں کی شہادت پر جہاں ہر طبقہ فکر نے آواز اٹھائی وہیں لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا، شاہد آفریدی کی ٹوئٹ پر بھارتی میڈیا میں بھونچال آگیا، سازشی بھارتی میڈیا نے فوری طور پر متعصب کرکٹر گوتم گھمبیر سے رابطہ کرلیا جس نے فوری طور پر ایک زہریلی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ

شاہد آفریدی کی ڈکشنری میں شاید یو این کا مطلب انڈر نائنٹین ہے جو ان کی عمر کی حد ہے۔ درحقیقت آفریدی کی یہ بات نو بال ہے۔حقائق سے آنکھیں چرانے والے گوتم گھمبیر کی بدتمیزی کے جواب میں شاہد آفریدی نے تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا، آفریدی نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ بھارتی ترنگا لیے بھارتی مداحوں کے ساتھ ہیں۔تصویر کے ساتھ شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ ہم سب کی عزت کرتے ہیں اور ایک کھلاڑی کی حیثیت سے اس کی مثال یہ تصویر ہے لیکن جب بات انسانی حقوق کی آتی ہے تو ہم ایسا سلوک معصوم کشمیریوں کے ساتھ بھی چاہتے ہیں۔(م۔ش)

Comments

comments

Leave a Comment