بھارتی کرکٹ بورڈ کو بڑا دھچکہ ، ایشین کرکٹ کونسل کی میزبانی چھن گئی

لاہور: پیسے اور طاقت کے زعم میں مبتلا بھارتی کرکٹ بورڈ کو بڑا دھچکہ پہنچ گیا ، ایشین کرکٹ کونسل نے کرکٹ کے چوہدری سے ایشیا کپ کی میزبانی چھین لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ملائیشیا میں منعقد ہوا جس دوران اے سی سی نے ایشیا کپ کی میزبانی بھارت سے لے کر متحدہ عرب امارات کے حوالے کردی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ایمرجنگ ایشیا کپ پاکستان میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ ایشن کرکٹ کونسل کی سالانہ جنرل میٹنگ بھی پاکستان میں ہی ہوگی ۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں سال 15سے 30ستمبر تک شیڈول ہے جس میں پاکستان ،بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا ،متحدہ عرب امارات اور ایک کوائیفائنگ ملک شرکت کرے گا ۔

Comments

comments

Leave a Comment