بھارتی کپتان ویرات کوہلی میچ کے دوران گراﺅنڈ میں جو پانی پیتے ہیں اس کی ایک بوتل کتنے روپے میں آتی ہے؟ قیمت جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گے

نئی دہلی ;  سپورٹس مین عام طور پر کھانے کے حوالے سے بہت محتاط ہوتے ہیں اور ہمیشہ ان چیزوں کا استعمال کرتے ہیں جو انہیں فٹ رکھیں، خواہ وہ کتنی ہی مہنگی کیوں نہ ہوں۔

اس پر کوئی بھی انہیں تنقید کا نشانہ نہیں بنا سکتا کیونکہ میدان میں 100 فیصد کارکردگی دینے کیلئے 100 فیصد فٹ رہنا بھی ضروری ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس وقت دنیا کے چند بہترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں جو فٹنس کا خاص خیال رکھتے ہیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹریننگ اور میچ کے دوران گراﺅنڈ میں جو پانی پیتے ہیں وہ بہت ہی مہنگے داموں آتا ہے اور وہ ہمیشہ ”ایویان“ نامی فرانسیسی کمپنی کا پانی پیتے ہیں۔ یہ پانی 600 بھارتی روپے فی لیٹر ہے اور ویرات کوہلی ٹریننگ اور میچ کے دوران ہمیشہ ایک بوتل اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔

’ایویان‘ کمپنی کا پانی فرانس سے منگوایا جاتا ہے جو مختلف سائز کی بوتلوں میں دستیاب ہے اور سب سے چھوٹی بوتل کی قیمت بھی 240 بھارتی روپے ہے اور دنیا بھر میں مہنگے داموں بکنے والے برانڈز میں سے ایک ہے۔

Comments

comments

Leave a Comment