بھارت نے انکار کر دیا۔۔۔۔ اہم ترین کرکٹ سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑنے کی خبر آگئی

کراچی(ویب ڈیسک) شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کو ورلڈ ریکارڈ228 ون ڈے انٹر نیشنل کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔2000 میں بھارتی نے اس سینٹر کے حوالے اپنے خدشات کا اظہار کرکے کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد سے بھارت نے شارجہ میں کوئی میچ نہیں کھیلا۔ تین دن قبل

ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جب ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات کو ایشیا کپ کی میزبانی دینے کا فیصلہ کیا گیا تو امارات بورڈ نے پیشکش کی کہ ان کے تین گرائونڈ شارجہ، ابوظبی اور دبئی ایشیا کپ کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارت نے شارجہ میں ایک بار پھر کھیلنے سے انکار کردیا۔ دوسری جانب پاکستان ایمرجنگ ایشیا کپ میں اپنے تمام میچ پاکستان میں کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان اگلے ماہ کیا جائے گا۔ جنگ کو حددرجہ مصدقہ ذرائع سے اجلاس کے اندرونی کہانی کا احوال معلوم ہوا ہے کہ بیس سال بعد بھی شارجہ اسٹیڈیم کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے خدشات سے ختم نہیں ہوسکے ہیں۔ اجلاس میں موجود بھارتی بورڈ کے حکام نے واضح کیا کہ وہ ابوظبی اور دبئی میں کھیلنے کو تیار ہیں لیکن شارجہ میں نہیں ۔ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارت کو2016 میں ایشیا کپ کی میزبانی دی تھی۔ اس لئے بھارت کی اس شرط کو مان کو شارجہ اسٹیڈیم کو ایشیا کپ کی میزبانی نہ مل سکی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ 18ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کا میچ 21ستمبر کو ہوگا۔

پاکستان کا ایونٹ میں پہلا میچ 18ستمبر کو کوالیفائر ٹیم سے ہوگا، دوسرا معرکہ بھارت کے ساتھ 21تاریخ کو طے ہے، ٹیموں کی پوائنٹس پوزیشن طے ہونے کے بعد سپر 4 راؤنڈ مرحلہ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔ فائنل 30تاریخ کو ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میٹنگ میں اپنا نفسیاتی دبائو برقرار رکھا۔ اجلاس کی صدارت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نجم سیٹھی کررہےتھے۔ پاکستان نے اجلاس میں موقف اختیار کیا کہ ایشیا کہ اور ایمرجنگ ایشین کپ کے لئے ایک جیسے قواعد رکھے جائیں۔ تاہم جب بھارت نے شارجہ اسٹیڈیم کی مخالفت کی تو کسی اور ملک نے اس کی حمایت نہیں کی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم شارجہ میں 1984سے 2000تک72ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکی ہے جس میں پہلا ایشیا کپ بھی شامل ہے۔ ان میں سے بھارت نے 35میچ جیتے اور37میچ ہارے۔ اس کے مقابلے میں پاکستان نے124ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں۔83جیتے اور40میں اسے شکست ہوئی۔ ایک میچ ٹائی ہو ا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھارتی بورڈ شارجہ میں ہونے والے میچوں کو میچ فکسنگ سے منسلک کرتا رہا ہے لیکن آج تک وہ شواہد پیش نہ کر سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو میٹنگ سے پہلے بتادیا تھ

Comments

comments

Leave a Comment