بھارت کے خلاف تاریخی چھکا مارنے سے قبل کیا کھا کرمیدان میں گیا تھا؟ جاوید میاں داد نے ایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف کی سٹی گم ہو گئی

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے تحریک انصاف کے رہنما کو علی زیدی کو اپنے ہاتھ سے پان کھلایا اور کہا کہ شارجہ میں پان کھا کر ہی بھارت کے خلا ف چھکا لگا یا تھا ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات ہونے

جارہے ہیں اور اس میں تقریب 18 دن باقی رہ گئے ہیں اور تما م سیاسی جماعتیں الیکشن مہم چلانے میں مصروف ہیں اسی سلسلے میں شہبازشریف نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خوشگوار موڈ میں ایک ایسا بیان دیدیا جس پر انہیں لینے کے دینے پڑ گئے ، ممکنہ طور پر ایک رپورٹر نے کراچی کو کرانچی کہہ کر شہباز شریف سے کوئی سوال کیا جس پر صدر مسلم لیگ (ن) نے جواب دیا کہ ہمارے جو بھائی بہن پان کھانے والے ہیں ،ان کے کرانچی کو میں لاہور بناؤں گا۔تا

ہم کراچی میں علی زیدی نے جاوید میانداد سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں پاکستانی سابق کپتان نے علی زیدی کو اپنے ہاتھوں سے پان تیار کر کے کھلایا جبکہ ایک پان انہوں نے عمران خان کیلئے بھی دیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شارجہ میں انہوں نے پان کھا کر ہی بھارت کے خلاف چھکا لگایا تھا ۔واضح رہے کہ شارجہ کپ کے فائنل میچ کا آخری اوور بھارتی باولر چیتن شرما کروا رہے تھے۔ آخری اوور کی پانچ گیندوں کے بعد پاکستان کا اسکور 242 رنز تھا اور اس کے نو کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے آخری گیند پر چار رنز درکار تھے۔ لیکن جاوید میانداد نے چھکا لگا کر تاریخ رقم کر دی اور پاکستان کو کامیاب کروایا ، انتہائی دلچسپ امر یہ ہے کہ اس وقت ٹیم کے کپتان عمران خان تھے اور جاوید میانداد نائب کپتان تھے ۔

جارہے ہیں اور اس میں تقریب 18 دن باقی رہ گئے ہیں اور تما م سیاسی جماعتیں الیکشن مہم چلانے میں مصروف ہیں اسی سلسلے میں شہبازشریف نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خوشگوار موڈ میں ایک ایسا بیان دیدیا جس پر انہیں لینے کے دینے پڑ گئے ، ممکنہ طور پر ایک رپورٹر نے کراچی کو کرانچی کہہ کر شہباز شریف سے کوئی سوال کیا جس پر صدر مسلم لیگ (ن) نے جواب دیا کہ ہمارے جو بھائی بہن پان کھانے والے ہیں ،ان کے کرانچی کو میں لاہور بناؤں گا۔تاہم کراچی میں علی زیدی نے جاوید میانداد سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں پاکستانی سابق کپتان نے علی زیدی کو اپنے ہاتھوں سے پان تیار کر کے کھلایا جبکہ ایک پان انہوں نے عمران خان کیلئے بھی دیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شارجہ میں انہوں نے پان کھا کر ہی بھارت کے خلاف چھکا لگایا تھا ۔واضح رہے کہ شارجہ کپ کے فائنل میچ کا آخری اوور بھارتی باولر چیتن شرما کروا رہے تھے۔ آخری اوور کی پانچ گیندوں کے بعد پاکستان کا اسکور 242 رنز تھا اور اس کے نو کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے آخری گیند پر چار رنز درکار تھے۔ لیکن جاوید میانداد نے چھکا لگا کر تاریخ رقم کر دی اور پاکستان کو کامیاب کروایا ، انتہائی دلچسپ امر یہ ہے کہ اس وقت ٹیم کے کپتان عمران خان تھے اور جاوید میانداد نائب کپتان تھے ۔

Comments

comments

Leave a Comment