ترقی کا ایک اور رخ : مشہور زمانہ کرکٹر جیک کیلس کی بہن کہاں رہتی ہے اور گزر بسر کے لیےکیا کام کرتی ہے ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر آ گئی

ترقی کا ایک اور رخ : مشہور زمانہ کرکٹر جیک کیلس کی بہن کہاں رہتی ہے اور گزر بسر کے لیےکیا کام کرتی ہے ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر آ گئی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز ہوا تو کرکٹ میں کھیل کیساتھ ساتھ اور بھی نئی روایات چل پڑیں۔

میچ کے بعد ٹیم مالکان کی کھلاڑیوں کیساتھ جیت کا جشن منانے کیلئے پارٹیوں کا انعقاد تو ہوا ہی لیکن اس کیساتھ ساتھ چیئر لیڈرز بھی متعارف کرائی گئیں۔بھارتی تماشائیوں کی کثیر تعداد نے آئی پی ایل میں چیئرلیڈرز کے اضافے کو سراہا اور کئی تماشائی تو صرف ان کا ڈانس دیکھنے کیلئے سٹیڈیم جانے کے دعوے بھی کرتے رہے۔

جنوبی افریقہ کے معروف لیجنڈ کرکٹر جیک کیلس کی بہن جینس کیلس آئی پی ایل کے دوسرے ایڈیشن میں چنائی سپر کنگز کی چیئرلیڈر تھیں جبکہ اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ اس وقت جیک کیلس بھی آئی پی ایل رائل چیلنجرز بنگلور کا حصہ تھے۔جیک کیلس اپنی بہن کے چیئرلیڈر ہونے پر فخر محسوس کرتے تھے جنہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’بچپن سے ہی جینس کو ڈانس سے بہت پیار تھا۔ اسے چنائی سپر کنگز کی صورت میں چیئرلیڈر بننے کا موقع ملا اور وہ جو کچھ بھی کر رہی ہے ہمیں اس پر فخر ہے۔جب میں چنائی کی ٹیم کیخلاف میچ میں آؤٹ ہوا تو اس نے بہترین ڈانس کیا۔ اور اب میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ چنائی کیخلاف میچ میں زیادہ محتاط انداز میں کھیلوں۔(ن)

Comments

comments

Leave a Comment