تم بھارتی نہیں ہو تم نے پاکستانی سے شادی کی ہے۔۔۔ثانیہ مرزا کے ساتھ دو روز قبل ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ وہ جواب دیے بغیر نہ رہ سکیں

ممبئی(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اُس وقت غصے سے آگ بگولہ ہوگئیں، جب ٹوئٹر پر انہیں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک کارکن نے بھارتی نہ ہونے کا طعنہ دیا۔گزشتہ روز ثانیہ مرزا نے مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ بچی

سے زیادتی اور بہیمانہ قتل کے خلاف ٹوئٹر پر غم و غصہ کا اظہار کیا تھا۔ثانیہ نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا، ’کیا یہ واقعی وہی ملک ہے، جس کی پہچان ہم دنیا میں کروانا چاہتے ہیں۔ اگر ہم رنگ، نسل، ذات اور مذہب سے ہٹ کر ایک 8 سالہ بچی کے لیے کھڑے نہیں ہوسکتے تو ہم اس دنیا میں کسی چیز کے لیے کھڑے نہیں ہوسکتے، یہاں تک کہ انسانیت کے لیے بھی نہیں‘۔ثانیہ مرزا کی اس ٹوئیٹ پر بی جے پی کے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر کیچو کنان نے جواب دیا کہ ’میڈم کس ملک کی بات کر رہی ہیں، آپ نے تو خود ایک پاکستانی نوجوان سے شادی کی ہے، تو اب آپ بھارتی نہیں رہیں‘

۔ثانیہ مرزا، کیچو کنان کی اس ٹوئیٹ پر سیخ پا ہوگئیں اور جواب دیا کہ ’شادی کسی جگہ سے نہیں بلکہ شخص سے کی جاتی ہے، اور اب کیا آپ مجھے بتائیں گے کہ میں کس ملک سے تعلق رکھتی ہوں، میں بھارت کے لیے کھیلتی ہوں، میں ہندوستانی تھی، ہوں اور رہوں گی اور ہوسکتا ہے کہ کسی دن جب آپ ملک اور مذہب سے باہر نکل کر دیکھیں گے، تو تب ہی آپ انسانیت کے لیے کھڑے ہوسکیں گے’۔واضح رہے کہ رواں

Comments

comments

Leave a Comment