تنزلی کا شکار ہونے والی آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کیخلاف کیا حکمت عملی تیار کر لی؟ شائقین کو دنگ کر دینے والی خبر

سڈنی: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف سیریز میں مثبت حکمت عملی اختیار کریں گے اور دورہ میں ٹیم آسٹریلیا نئے روپ میں دکھائی دے گی۔آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا ان کے لیے ایک بہت

بڑا اعزاز ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف آسٹریلین ٹیم ویسی نظر آئے گی جس کے لئے جانی جاتی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز 29 ستمبر سے 28 اکتوبر تک دبئی میں کھیلی جائے گی۔واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ ایشو کی وجہ سے آسٹریلین کرکٹرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس معاملے میں ان کے تین کھلاڑی اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ معطل ہیں۔اس صورتحال کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں کے لیئے نیا چارٹر تیار کیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق رواں ماہ شیڈیول ایشیا کپ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ محمد حفیظ اور عماد وسیم ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا۔ ٹیم میں سرفراز احمد ، فخر زمان، امام الحق، شعیب ملک، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، بابر اعظم، آصف علی ، جنید خان ، محمد نواز اور حارث سہیل شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ 15ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا، گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو گروپ اے کی کوالیفائر ٹیم کے خلاف کھیلیں گے جبکہ 19ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ شیڈول ہے۔

Comments

comments

Leave a Comment