تیسرے ون دے کے لئے پاکستان کے ممکنہ 11کھلاڑی کونسے ٹیم میں دو اہم تبدیلیوں کا امکان!جانئے کون کس کی جگہ پر

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آخری میچ آج پاکستانی وقت کے مُطابق 04:00 بجے دوبئی میں کھیلا جائے گا.

یاد رہے کہ یہ فیصلہ کُن میچ ہے اور اب تک ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر ہے.پہلا ون ڈے میچ نیوزی لینڈ نے جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے جیتا تھا.

اب تیسرے ون ڈے میچ کے لئے پاکستانی ٹیم کے مُمکنہ 11 کھلاڑی کونسے ہیں.نام سامنے آ گئے ہیں.

حسن علی جو کہ دونوں میچز میں انتہائی مہنگے ثابت ہوئے ہیں اور بالکُل آؤٹ آف فارم دکھائی دے رہے ہیں.انکو تیسرے اور آخری میچ کی پلئینگ الیون میں نہ شامل کئیے جانیکا امکان ہے اور انکی جگہ پر عُثمان خان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا.

اسکے علاوہ اوپنر بلے باز اِمامُ الحق جن کے ہیلمٹ پر دوسرے ون ڈے میچ میں کیویز باؤلر لوکی فرگوسن کا باؤنسر لگا تھا اور وہ ان فِٹ ہو گئے تھے.ٹیم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ غالب امکان ہے کہ اُنہیں تیسرا میچ نہیں کھلایا جائے گا .اور اُنکی جگہ حارث سُہیل کو موقع دیا جائے گا.

یاد رہے کہ اِمامُ الحق کو ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں انکا سی ٹی اسکین ہوا تھاجسکے بعد انہیں کسی شدید خطرے سے دو چار قرار نہیں دیا گیا تھا.لیکن ڈاکٹرز نے 72 گھنٹے مُکمل آرام کا مشورہ دیا تھا.

 

Comments

comments

Leave a Comment