جاوید میانداد اور عمران خان میں اختلاف کی خبریں جھوٹی ثابت جاوید میانداد نے کپتان کے لئے کیا چیز تحفے میں دے دی

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لیے پان کا تحفہ دے کر الیکشن 2018ءمیں پی ٹی آئی کی جیت کے لیے نیک تمنا ﺅ ں کااظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ این اے 244 سے امیدوار علی زیدی سے دلچسپ ملاقات کرکے اس دوران انہیں پان کا تحفہ دیا اورانہیں اپنے ہاتھ سے پان کھلایا۔

جاوید میانداد نے علی زیدی کو پان دیتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے یہ ایک پان آپ کے لیے اورایک پان خان صاحب کے لیے۔
اس کے ساتھ ہی سابق قومی کپتان نے الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہارکیا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد نے مجھے اپنے ہاتھوں سے تیار کیا ہوا پان کھلایا اس کے علاوہ ایک اور پان بناکر مجھے دیااور کہایہ میرے بھائی عمران خان کو کھلانا۔

یاد رہے کہ جاوید میانداد اور عمرا ن خان نے 1975ءسے 1992ءتک ایک ساتھ5ورلڈ کپس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور اس دوران ایک دوسرے کی قیادت میں بھی کھیلے ،جاوید میانداد 1992ءکے ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے کھلاڑی بھی تھے ، دونوں عظیم کرکٹرز کے مابین اختلافات کی خبریں بھی زبان زد عام رہیں تاہم مجموعی طور پر دونوں سابق ایک دوسرے کے لیے انتہائی عمدہ جذبات کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔

Comments

comments

Leave a Comment