حسن علی نے خوبصورت انداز میں تصویر بنوا کر شیئر کی تو شاداب خان نے ایسی جگت مار دی کہ فہیم اشرف کے غصے کی انتہا نہ رہے گی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑی حسن علی،فہیم اشرف اور شاداب خان کے مابین دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اکثر سوشل میڈیا پر ان کے درمیان نوک جھوک جاری رہتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر حسن علی نے فوٹو شوٹ کے بعد جب سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنی تصاویر شیئر کی تو سوشل میڈیاپر جیسے ان کی تعریفوں کا طوفان شروع ہو گیا ،ایسے میں ان کے قریبی دوست شاداب خان سے بھی خاموشی برداشت نہ ہوئی انہوں نے ایسی جگت مار دی کہ ہنسی کاطوفان برپا ہوگیا اور فہیم اشرف کوشاید ان کی اس بات پر غصہ آجائے۔

جب حسن علی نے خوبصورت انداز میں تصویر بنوا کر شیئر کی تو شاداب خان نے حسن علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ”اتنے تم فہیم اشرف “

واضح رہے فہیم اشرف سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنی فوٹو شوٹ والی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جس پر اکثر تینوں کے مابین نوک جھوک چلتی رہتی ہے۔

Comments

comments

Leave a Comment