حسن علی پر کڑی تنقید کے بعد بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے اظہر علی کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ،بلے باز نے بارڈر پر ایسا کیا کام کیا ؟تصویر دیکھ کر آپ بھی انہیں داد دیں گے

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی انگلینڈ جانے سے قبل واہگہ بارڈر گئے جہاں حسن علی کے جارحانہ انداز نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں ،جس کے بعد بھارتی میڈ یا نے حسن علی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا لیکن وہاں پر موجود قومی ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی نے ایک تصویر بنوا کر ایسا پیغام دے دیا کہ بھارتی صحافی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے ۔

تفصیل کے مطابق واہگہ بارڈر پر اظہر علی نے پاکستانی اور بھارتی بارڈر فورسز کے ساتھ تصویر بنوائی اور ساتھ پیغام میں لکھا کہ آگے بڑھنے کے لیے امن ہی راستہ ہے ،واہگہ بارڈر پر پاکستانی اور بھارتی اہلکاروں کے ساتھ ایک تصویر ۔اظہر علی کی جانب سے خوبصورت پیغام پر بھارتی سپورٹس صحافی کرانت گپتا سے بھی چپ نہ رہا گیا ۔بھارتی صحافی نے طنزیہ انداز میں اظہر علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں اظہر علی جیسے عقلمند لوگ بھی ہیں ،یہ اچھی شروعات ہے ۔ بھارتی سپورٹس جرنلسٹ کی جانب سے تعریف پر اظہر علی نے بھی خوشی کہا اظہار کیا ۔

Comments

comments

Leave a Comment