دبئی میں ٹی10لیگ کا میلہ سجنے کو تیار پاکستان کے کونسے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے،جانئے تفصیلات

دبئی ۔10 اگست: شاہد آفریدی، شعیب ملک، محمد حفیظ اور کامران اکمل سمیت آٹھ پاکستانی کھلاڑی رواں برس کے آخر میں شیڈول ٹی 10 کرکٹ لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، راشد خان، کرس لین، برینڈن میک کولم اور آندرے رسل بھی لیگ میں حصہ لیں گے۔ ٹی 10 لیگ دسبمر میں کھیلی جائے گی جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق لیگ کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی مین ڈرافٹنگ کی تقریب 2 ستمبر کو ہو گی جس میں فرنچائزز 11، 11 کھلاڑیوں کو چنائو کریں گی، پختونز نے شاہد آفریدی، پنجابی لیجنڈز نے ایوان مورگن اور کیریلا کنگز نے شعیب ملک کو برقرار رکھا، ڈیرن سیمی نے بنگال ٹائیگرز سے ناردرن واریرز میں شمولیت اختیار کر لی ہے، کامران اکمل مراٹھا عریبینز، محمد عرفان پختونز، آصف علی بنگال ٹائیگرز، سہیل تنویر کیریلا کنگز، محمد حفیظ راجپوتس، وہاب ریاض ناردرن واریرز کی طرف سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

Comments

comments

Leave a Comment