دورہ انگلینڈ، آئر لینڈ کیلئے قومی ٹیم کو بڑ ی خوشخبری مل گئی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اپریل 2018ء)دورہ انگلینڈ سے قبل قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کی انجری کے باعث باہر ہونے کے بعد اب گرین شرٹس کیلئے ایک خوش خبری آگئی ہے ۔قومی ٹیم کے سینئر بلے باز محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ اپریل کے تیسرے ہفتے میں انگلینڈ میں ہونے کا قوی امکان ہے اور اگلے ایک دو روز میں پی سی بی کی جانب سے 17اپریل کی تاریخ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 18 اکتوبر 2017ءکو ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد پروفیسر حفیظ نے ایکشن کا ٹیسٹ دیا تھا لیکن وہ اسے کلیئر کرنے میں ناکام رہے تھے اور آئی سی سی نے ایکشن غیر قانونی قرار دیدیا۔اس کے بعد پی سی بی نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا تھا جو اب تک نہیں لیا جاسکا ہے۔محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں بھی باﺅلنگ نہیں کرسکے تھے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے بھی یہ کہہ دیا ہے کہ باﺅلنگ کے بغیر محمد حفیظ کا ٹیم میں کوئی فائدہ نہیں ہے۔

Comments

comments

Leave a Comment