دورہ انگلینڈ میں شاندار کارکردگی، ٹیم انتظامیہ کا شاداب خان کو بڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ

لیڈز: دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ میں اپنی بیٹنگ و باﺅلنگ کارکردگی سے سب کو متاثر کرنے والے پاکستانی آل راﺅنڈر شاداب خان کو آنے والے سیریز میں بڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے جنہیں ٹوئنٹی20 اور ون ڈے میچوں کے بعد مستقل بنیادوں پر طویل فارمیٹ کھلا کر باﺅلنگ آل راﺅنڈر کا کردار دیا جائے گا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی خواہش ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان دو لیگ اسپنرز یاسر شاہ اور مسلسل تین ٹیسٹ نصف سنچریاں بنانے والے شاداب خان کے ساتھ میدان میں اترے۔ اپنے تازہ انٹریو میں پاکستانی ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ فہیم اور شاداب کی موجودگی میں پاکستانی بینگ کو اضافی سہارا ملا ہے، انگلینڈ کا دورہ دونوں کےلئے بہت اہم تھا، اب ٹیل انڈرز بھی رنز بنا سکتے ہیں پاکستان ان دونوں کی موجودگی میں چھ بیٹسمین بشمول سرفراز کھیلنے کا چانس لے سکتا ہے، ہم شاداب کو وہ رول دینا چاہتے ہیں جو انگلش ٹیم میں بین اسٹوکس کے پاس ہے۔

ہمارا خیال ہے کہ اسپن وکٹوں پر یاسر شاہ اور شاداب خان کھیلیں، تیسرے اسپنر کا کردار حارث سہیل نبھائیں جبکہ پاکستانی ٹیم میں تین فاسٹ باﺅلر بھی شامل کئے جا سکتے ہیں، شاداب خان سے توقعات زیادہ ہیں، انگلینڈ میں اس نے اچھی باﺅلنگ کی، ہر ٹور میچ کے بعد وہ امپرووبولر بن رہا ہے، شاداب کو اپنی بولنگ اسپیڈ تبدیل کرنا ہو گا۔

Comments

comments

Leave a Comment