”دھونی کی تو کیا ہی بات ہے“ زینب عباس نے مہندرا سنگھ دھونی کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں نے پاکستانیوں کو ”چھیڑنا“ شروع کر دیا، وہ کچھ کہہ دیا کہ پاکستانیوں کا غصہ ساتویں آسمان پر جا پہنچا

لاہور :  پاکستان کی معروف سپورٹس صحافی زینب عباس کے نام سے ہر کوئی واقف ہے اور انہیں پاکستان کے علاوہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی خوب پذیرائی حاصل ہوتی ہے لیکن انہوں بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے۔

مہندرا سنگھ دھونی نے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کیخلاف کھیلے گئے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 7چھکوں اور 1چوکے کی مدد سے 70 رنز بنائے اور ٹیم کو شاندار جیت دلائی جبکہ وننگ سکس بھی مہندرا سنگھ دھونی نے ہی مارا۔

وننگ سکس مارنے پر سوشل میڈیا صارفین کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا اور ہر کوئی دھونی کی تعریف کرنے لگا حتیٰ کہ زینب عباس بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں جنہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”دھونی کو ایک مرتبہ پھر دنیا کو یہ یاد کروانے کا موقع ملا ہے کہ وہ اب بھی دنیا کا بہترین ’فنشر‘ ہے، کیا شاٹ ماری ہے!“

اور جب مہندرا سنگھ دھونی نے آخری چھکا مار دیا تو زینب عباس نے ایک مرتبہ پھر ٹویٹ کیا کہ ”اور اس نے بالکل وہی کر دکھایا ہے!!!

زینب عباس کی یہ ٹویٹ بھارتیوں کو بہت پسند آئی لیکن پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے اور اس غصے میں اس وقت اور بھی اضافہ ہو گیا جب بھارتیوں نے پاکستانیوں کو چھیڑنا شروع کر دیا۔

محمد اسامہ نامی صارف نے لکھا ”یہ کیا بکواس ہے!!! تم ان کی تشہیر کیوں کر رہی ہے جبکہ وہ ہمارے ساتھ کھیلنا نہیں چاہتے، وہ پاکستان کو ہر شعبے میں اکیلا کرنا چاہتے ہیں۔۔۔ تم نے یہ دکھا دیا ہے کہ تمہاری ذاتی دلچسپی ملک کی عزت سے بڑھ کر ہے، تمہیں شرم آنی چاہئے“

Comments

comments

Leave a Comment