دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر۔۔یونس خان بھی کسی سے پیچھے نہ رہے!ڈیمز فنڈز کی حایت کرتے ہوئے اہم اعلان کر دیا

کوئٹہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ انہیں ایشیا ءکپ کے دوران کانٹے کے مقابلوں کی توقع ہے۔میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ ((پی ایس ایل)) سے پاکستان ٹیم میں بہت بہتری آئی ہے، اور اس کی وجہ سے بہترین کھلاڑی بھی ٹیم کو ملے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے عظیم کھلاڑیوں کے ناموں سے باقاعدہ سیریز ہونی چاہیے۔

ایشیاءکپ میں پاک بھارت مقابلے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ کانٹے کا مقابلہ ہوگا، اس میں جو ٹیم بہتر کھیلے گی اسے فائدہ ہوگا۔ انہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ برابری کی بنیاد پر ہی ہوتا ہے اور گزشتہ ایونٹ میں راﺅنڈ کے میچ میں بھارت جبکہ فائنل میں پاکستان کامیاب رہا تھا۔۔ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے سوال کے جواب میں ریکارڈ ساز ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈیم کے ساتھ ساتھ اور بھی دیگر تعمیرات ہونی چاہیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم فنڈ میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انہوں پاکستان تحریک انصاف ((پی ٹی آئی)) کو حکومت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔یونس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان حکومتوں کا سب سے بڑا کردار ہوتا ہے، ان کے ہاتھ میں اختیارات ہیں، لہٰذا وہ آگے آئیں، تاکہ قوم ان کی پیروی کر سکے، تاہم انہیں کسی بھی طرح کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔ایشیاءکپ رواں ماہ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں موجود ہیں۔ایونٹ میں پاکستان گروپ میں اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو ہانگ کانگ اور 19 کو بھارت سے کھیلے گا۔

Comments

comments

Leave a Comment