رونالڈو اچھا فٹبالر ہے یا میں ۔۔۔۔ ارجنٹائن کے سپر اسٹار میسی نے ایک ہی کک میں بتا دیا

بارسلونا(ویب ڈیسک)ارجنٹائن کے سپرسٹار فٹبالر اور بارسلونا کی نمائندگی کرنیوالے لائنل میسی نے کرسٹیانو رونالڈو کی طرح بائیسکل کک گول کرکے خود کو ان سے بہتر فٹبالر ثابت کردیا ۔تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ جو کرسٹیانورونالڈو کرسکتاہے لائنل میسی وہ کام اس سے بھی بہتر کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔لائنل میسی نے بارسلونا کے ٹ

ریننگ کیمپ میں گزشتہ روز پریکٹس میچ کے دوران بائیسکل کک گول کیا جس پر ان کے ساتھی حیران رہ گئے اور تالیاں بجا کر ان کو داد دی ۔لائنل میسی نے فیلڈ میں بھی اپنی رفتار اورڈاجنگ سے ساتھی کھلاڑیوں کو حیران کیا۔واضح رہے کہ اس سےقبل کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ دنیا کے بہترین فٹبالر ہیں اور ان کا موازنہ فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ ریلیز ہونے جا رہی ان کی فلم سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے رونالڈو نے بتایا کہ وہ اب اس درجے پر پہنچ چکے ہیں جہاں’مزید بہتری لانا آسان نہیں۔ پرتگال سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ رونالڈو تین مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فٹبال کلب ریال میڈریڈ کی جانب سے سب سے زیادہ گول سکور کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو نے بتایا کہ مجھے یہ کہنے کی ضرورت نہیں میں

فٹبال کی تاریخ میں ہوں، میں ایک لیجنڈ ہوں اور اعداد و شمار سب بتا رہے ہیں میں گذشتہ آٹھ سالوں میں میدان پر غیر یقینی درجے پر پہنچ چکا ہوں اور میں مزید پانچ سے چھ سیزن کھیلنا چاہتا ہوں۔چیمپیئنز لیگ میں بھی سب سے زیادہ 82 گول سکور کرنے والے کرسٹیانو نے بتایا کہ مزید بہتری بہت مشکل ہے میں صرف خود کو برقرار رکھنا چاہتا ہوں کیونکہ میرے خیال میں سب سے مشکل یہی ہے ایک فٹبال کے کھلاڑی کیلئے۔انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں میں ہمیشہ سے ہی بہترین رہا ہوں لوگ کیا سوچتے ہیں میں اس کی پروا نہیں کرتا، صرف اسی برس نہیں میں ہمیشہ سے بہترین ہوں۔ رونالڈو سے جب ان کے حریف سمجھے جانے والے کھلاڑی لائنل میسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ میں آراء کی قدر کرتا ہوں ہوسکتا ہے کہ آپ کی رائے میں میسی مجھ سے بہتر ہو لیکن میرے خیال میں میں ان سے بہتر ہوں۔(م،ش)

Comments

comments

Leave a Comment