زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز چیلنج بن گئی پاکستان کو زمبابوے کے خلاف کم از کم کتنے میچ جیتنا ہوں گے۔جانئے

لاہور: عالمی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن داﺅپر لگ گئی، زمبابوے کے خلاف سیریز میں کم ازکم 4-1سے فتح درکار ہوگی۔رواں ماہ 7ٹیمیں ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہوں گی، اس دوران رینکنگ میں تبدیلیوں کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا، ابھی انگلینڈ 126پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد دیگر ٹاپ 13 میں بالترتیب بھارت (122)، جنوبی افریقہ (113)، نیوزی لینڈ (112)، پاکستان (102)، عالمی چیمپئن آسٹریلیا (100)، بنگلہ دیش (93)، سری لنکا (77)، ویسٹ انڈیز (69)، افغانستان (63)، زمبابوے (55)، آئرلینڈ (38)، سکاٹ لینڈ (28) اور متحدہ عرب امارات (18) شامل ہیں، پانچویں پوزیشن پر موجود گرین شرٹس کو تنزلی سے بچنے کے لیے جمعے کو شروع ہونے والی سیریز میں 1۔

4 سے فتح پانا ہوگی۔دوسری جانب اسی مارجن سے جیت کی صورت میں زمبابوے کو افغانستان سے آگے نکلنے کا موقع ملے گا، بھارت انگلینڈ کو 3-0سے ہراتے ہوئے دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہوسکتا ہے،جنوبی افریقہ کو تیسری پوزیشن بچانے کے لیے سری لنکا کو 5-0سے کلین سویپ کرنا ہوگا،،بنگلہ دیش،، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے لیے بھی اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا موقع ہوگا۔

ون ڈے بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنی ٹاپ پوزیشن مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہونگے،دوسرے نمبر پر موجود بابر اعظم ان سے 96 پوائنٹس کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کریں گے۔باﺅلرز میں سرفہرست جسپریت بمرا انجری کی وجہ سے انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہوچکے ہیں،ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حسن علی تیسری پوزیشن سے ٹاپ پر جگہ بنانے کے لیے پر تول رہے ہوں گے، دونوں پیسرزکے درمیان 76پوائنٹس کا فرق ہے،دوسرے نمبر پر موجود لیگ سپنر راشد خان پاکستانی پیسر سے 52پوائنٹس آگے لیکن اس دوران ایکشن میں نہیں ہوں گے ۔

Comments

comments

Leave a Comment