سب باتیں کرتے رہ گئے بوم بوم آفریدی بازی لے گئے!نئے ڈیمز کی تعمیر کے لئے کتنے لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کر دیا! چیف جسٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

کراچی : مایہ ناز قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے ملک میں نئے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کردیا، سب مل کر آنے والی نسلوں کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں، اپنی جانب سے 5 لاکھ جبکہ شاہد آفریدی فاونڈیشن کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا عطیہ دوں گا، قومی ٹیم کے سابق کپتان کا ٹوئٹ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ملک میں نئے ڈیمز کی تعمیر کی مہم میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔

مایہ ناز قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے ملک میں نئے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سب مل کر آنے والی نسلوں کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں۔ پانی کیلئے چیف جسٹس اور پاک فوج کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اپنی جانب سے 5 لاکھ جبکہ شاہد آفریدی فاونڈیشن کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا عطیہ دوں گا۔

دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی پاکستان میں ڈیم کی تعمیر کے لیے کی جانے والی کوششوں کو پورے ملک میں سراہا گیا ہے۔
چیف جسٹس نے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے پاکستانی عوام سے فنڈ دینے کی بھی اپیل کی تھی۔ جس کے لیے ایک بنک اکاؤنٹ بھی بنایا گیا اور پاکستانی عوام ڈیموں کی تعمیر کے لیےفنڈ دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کچھ ہی روز میں میاں ثاقب نثار کی طرف سے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمن ڈیم کی تعمیر کے لئے قائم کئے گئے بنک میں اب تک 13لاکھ روپے جمع ہو گئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے سب سے پہلے دس لاکھ روپے جمع کروائے تھے،جس کے بعد چیف جسٹس کی جمع کروائی گئی رقم کے علاوہ پہلے دو دنوں میں ایک لاکھ پچیس ہزار پانچ سو بائیس روپے جمع ہوئے جب کہ پیر تک عام شہریوں کی جانب سے جمع کروائے گئے چندے کی مد میں تین لاکھ 26ہزار6سو 72روپئے ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان چندے کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔

یاد رہے چئیرمین سینیٹ نے بھی ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ دیا ہے۔ چئیرمی سینیٹ صادق سنجرانی نے ڈیموں کی تعمیر کیلیے15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت ایک اہم قومی مسئلہ ہے ۔ملک میں واٹرایمرجنسی کا نفاذ لازمی ہوگیا ہے۔بھاشادیامر اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلیے فنڈز کا قیام احسن اقدام ہے۔جب کہ اس کام میں پاک فوج بھی کسی سے پیچھے نہ رہی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج بھی ڈیموں کی تعمیر کیلئے کارخیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ ڈالے گی۔ پاک فوج دیا میربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے فنڈزمیں حصہ قومی فریضہ کے تحت ڈالیں گے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ تینوں مسلح افواج جن میں بریفوج ، پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سربراہان اور افسران 2 دن کی تنخواہیں فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ تینوں مسلح افواج کے جوان ایک دن کی تنخواہ کارخیرمیں جمع کروائیں گے۔

Comments

comments

Leave a Comment