سرفراز احمد نے سیریز میں ٹی ٹونٹی کا شرمناک ترین ریکارڈتوڑ دیا ایسا منفی ریکارڈ جو دنیا کے کسی بھی کپتان کے پاس نہیں ہے

پاکستان آسٹریلیا سے تین ٹی ٹؤنٹی میچز کی سیریز تو 0-3 سے جیت گیا لیکن کپتان سرفراز احمد کی بیٹنگ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

سرفراز احمد وکٹ کیپر اور کپتان بعد میں ہیں جبکہ اُنکا اصل کردار بلے باز کا ہے لیکن سرفراز احمد نے صرف ایک میچ میں بیٹنگ پر آنیکی زحمت تک نہیں کی۔

کرکٹ ماہرین کا پہلے میچ میں تجزیہ تھا کہ چونکہ شُعیب ملک اس میچ مین نہیں کھیل رہے تو سرفراز احمد شُعیب ملک کی جگہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئیں گے لیکن ایسا نہ ہوا اور وہ چھٹے یا ساتویں نمبر پر آئے۔

پھر دوسرے ٹی ٹؤنٹی میچ میں اس سے بھی حیران کُن کام ہوا کہ حسن علی تک بیٹنگ پر آ گئے لیکن کپتان سرفراز احمد وہیں بیٹھ کر تالیاں بجاتے رہے۔

اس طرح اتنی بُری اور بُزدلانہ پرفارمنس کے بعد سرفراز احمد ٹی ٹؤنٹی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے پوری سیریز میں ہی اسکور بورڈ کو زحمت نہیں دی اور انکا اسکور پوری سیریز میں صفر ہے۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مُرتضیٰ کے پاس تھا جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں صرف ایک رنز بنایا تھا۔

حیران کُن طور پر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر دوبارہ کپتان سرفراز احمد ہی ہیں جنہوں نے ورلڈ الیون کے خلاف سیریز میں صرف 4 رنز بنائے تھے۔

چوتھے نمبر پر آسٹریلیا کے ٹی ٹؤنٹی کپتان ایرون فنچ ہیں جنہوں نے اسی سیریز میں پاکستان کے خلاف تینوں میچز میں صرف 4 رنز ہی بنائے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ ریکارڈ ایسی ٹی ٹؤنٹی سیریز کا ہے جس میں کم سے کم تین میچز کھیلے گئے۔

Comments

comments

Leave a Comment