سرفراز احمد نے لگاتار سیریز جیتنے کی حیران کن و جہ بتا دی کیا آپ کپتان کی اس رائے سے اتفاق کرتے ہیں

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹؤنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد اب کل سے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچز کی ٹی ٹؤنٹی سیریز شروع ہو رہی ہے.جس کے لئے ٹرافی کی تقریب رونمائی آج دوبئی میں ہو گئی ہے.

سرفراز احمد نے ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کل کے میچ میں پلئینگ الیون کا بھی اعلان کر دیا.جس کے مُطابق فخر زمان ابھی تک فِٹ نہیں ہوئے اس لئے کل کا میچ بھی نہیں کھیلیں گے لیکن خوش آئند خبر یہ دی کہ شُعیب ملک کل دن میں انڈیا سے واپس پہنچ جائیں گے اور کل کے میچ میں شرکت کریں گے.

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہماری ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑی نوجوان ہیں اور جوشیلے انداز میں کرکٹ کھیلتے ہیں.

حیران کُن طور پر سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ دُنیا کی تمام ٹیمز سے بہتر ہے جس وجہ سے ہماری جیت کا تسلسُل برقرار ہے.انکا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی فیلڈنگ میں صیح وقت پر کیچز کرتے ہیں اور رن آؤٹ کرتے ہیں جو کہ باقی ٹیمز میں نہیں ہے.

انکا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس بھی دُنیا کے باقی کھلاڑیوں سے بہت بہتر ہے جس وجہ سے ہم ٹی ٹؤنٹی کرکٹ میں لگاتار سیریز جیت رہے ہیں.

یاد رہے کہ دُنیا بھر کی ٹاپ 5 ٹیمز میں سے اگر کسی ٹیم کی فیلڈنگ کر تنقید کی جاتی ہے تو وہ پاکستان ہی‌ ہے اور آسٹریلیا سیریز میں چند کیچز اور رن آؤٹس تو پاکستانی ٹیم نے بہت اچھے کئے لیکن چند موقعوں پر پاکستان نے آسان اور اہم ترین کیچز بھی چھوڑے.جیسے کہ میکسویل کا دوسرے ٹی ٹؤنٹی میں عماد وسیم اور حفیظ کے ہاتھوں دو کیچز ڈراپ کرنا تھا.

Comments

comments

Leave a Comment