سرگودھا میرا شہر۔۔۔۔آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنے آبائی شہر کے نوجوانوں کو دھماکہ خیز سرپرائز دے دیا

سرگودھا (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈرمحمد حفیظ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچوں نے دنیا بھر میں پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا ہے۔خواہش ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں، سرگودھا میں نوجوانوں کی تربیت کیلئے حفیظ کرکٹ اکیڈمی بناؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق سپورٹس سٹیڈم سرگودھا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا کہ پی سی بی کرکٹ کے فروغ کیلئے بہت کام کر رہا ہے۔ میری بھی خواہش ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑیوں کو رواں ماہ سرگودھا کے سپورٹس سٹیڈیم لاؤں تاکہ یہاں پر نمائشی میچ کھیلا جا سکے اور سرگودھا کے لوگ بھی اس میچ کو انجوائے کریں۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پی ایس ایل کے آئندہ تمام میچ پاکستان میں ہوں اور اس میں میرا شہر سرگودھا شامل ہو۔ قومی کرکٹرنے مزید کہا کہ میں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے درخواست کی ہے کہ مجھے سرکاری زمین حفیظ کرکٹ اکیڈمی بنانے کیلئے دی جائے تاکہ میں نوجوانوں کی اس اکیڈمی میں تربیت کر سکوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویسٹ انڈیز کا آنا خوش آئند اقدام ہے۔امید رکھتا ہوں کے پاکستان تمام میچ جیتے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ کو جنون کی حد تک پسند کرتے ہیں اور پاکستان کے حالات بھی ٹھیک ہوگئے ہیں۔ یہاں زیادہ سے زیادہکرکٹ ہونی چاہیئے۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لئے سینئر آل راﺅنڈر کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ۔

Comments

comments

Leave a Comment