سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی 20 میچوں سے پہلے مکی آرتھرنے کھلاڑیوں کو کس کام پر لگا دیا اور پریکٹس کے دوران کھلاڑی کیا کچھ کرتے رہے؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

ایڈنبرا : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سکاٹ لینڈ سے ٹی 20 سیریز کے دوران اپنی توجہ سٹرائیک ریٹ بہتر بنانے پر مرکوز کر دی ہے۔ قومی ٹیم سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے جہاں ٹریننگ کے دوسرے روز ہیڈ کوچ کی توجہ سٹرائیک ریٹ بہتر بنانے پر مرکوز رہی۔ فخرزمان، احمد شہزاد اور حارث سہیل دل کھول کر سٹروکس کھیلنے کے ساتھ رننگ بہتر بنانے کیلئے بھی کوشاں رہے۔

ورلڈکپ 2019ءکے بعد ریٹائرمنٹ کاا علان کرنے والے شعیب ملک نے بھی اپنی ٹائمنگ بہتر بنائی جبکہ حسین طلعت نے بیٹ اور بال دونوں سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا اور چند اچھے سٹروکس پر بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور سے داد بھی حاصل کی۔

آل راﺅنڈرز فہیم اشرف نے بھی بیٹنگ سیشن میں کریز سے باہر نکل کر جارحانہ سٹروکس کھیلے جبکہ باﺅلرز رنز کو کنٹرول کرنے کیلئے باﺅلنگ کوچ اظہر محمود کے مشوروں پر عمل کرتے نظر آئے۔ شاداب خان اور محمد نواز نے دوسرے نیٹ میں سپن باﺅلنگ کی خوب پریکٹس کی۔

کھلاڑی کا فیلڈنگ سیشن بھی کافی سخت ہوا جو میدان میں چاروں طرف دوڑیں لگاتے رہے جبکہ کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ کیساتھ وکٹ کیپنگ کا الگ سیشن بھی کیا، انہوں نے سنگل وکٹ کے دائیں بائیں پھنیکی گئی گیندوں کو پکڑ کر سٹمپ آﺅٹ کرنے کی خصوصی تیاری بھی کیا۔

Comments

comments

Leave a Comment