سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز پاکستانی بولروں نے انتہائی منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ہرارے: سہ ملکی سیریز میں زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستانی باﺅلرز نے منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ ہرارے سپورٹس سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے کے اوپنر سولو من مائر نے پاکستانی باﺅلرز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے63گیندوں پر 94رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،ان کی باری میں 6چوکے اور6چھکے شامل تھے،یہ پاکستان کے خلاف کسی بھی بلے باز کی سب سے بڑی انفرادی اننگز تھی، اس سے قبل گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے ایون لوئیس نے پاکستان کے خلاف91رنز سکور کیے تھے ۔

یاد رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے چوتھے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 163رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ ہرارے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں زواﺅ اور سولو من مائر نے پہلی وکٹ کے لیے زمبابوے کو 49رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد زواﺅ24رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈہوگئے ،کپتان ہیملٹن مساکاڈزا اور سولو من مائر نے دوسری وکٹ کے لیے 33رنز جوڑے جس کے بعد مساکاڈزا 2رنز بنا کر شاداب خان کی گگلی نہ سمجھ سکے اور بولڈ ہوگئے ،سولومن مائر اور تیسائی موساکنڈزا نے تیسری وکٹ کے لیے 64رنز جوڑے جس کے بعد سولو من مائر94رنز کی شاندار اننگز کھیل کر حسین طلعت کا شکار بنے،موسا کنڈزا بھی 33رنز بنا کر محمد عامر کے ہاتھوں آﺅٹ ہوئے اور زمبابوے نے مقررہ20اوورز میں4وکٹوں پر 162رنز بنائے، پاکستان کے لیے محمد عامر،حسین طلعت،شاداب خان اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ لی ۔

سیریز میں شامل تینوں ٹیموں اب تک 2،2 میچز کھیل چکی ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا اپنے دونوں میچز میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔۔پاکستان کو ایک میچ میں شکست ہوئی اور وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ میزبان زمبابوے اپنا کوئی میچ نہیں جیت سکی۔

Comments

comments

Leave a Comment