سیریز میں کامیابی کے بعدسرفرارنے فخرزمان بارے بڑی بات کہہ دی

کراچی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ فخر زمان ان دنوں بہترین فارم میں ہے۔ اگر وہ اسی طرح کھیلتا رہا تو یقینی طور پر اپنے کیر یئر کی بلندیوں کو چھوئے گا اور اس کا شمار ورلڈ کلاس بیٹسمینوں میں ہوگا۔ اتوار کو فائنل میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں فخر زمان نے سنچری بنائی۔ نیوزی لینڈ میں ویلنگٹن کے میچ میں نصف سنچری بنائی۔ وہ بڑے میچ کا کھلاڑی ہے اور دن بدن اس کے کھیل میں نکھا ر آرہا ہے۔ سرفراز احمد نے کہا میں اپنی غلطی سے رن آئوٹ ہوا۔ فخر کو الزام دینا درست نہیں ہے۔ آسٹریلیا بڑی ٹیم ہے اسے ہرانا آسان کام نہیں تھا۔ انہیں پتہ ہے کہ اس فارمیٹ میں کس طرح کھیلا جاتا ہے لیکن میرے کھلاڑیوں کو کریڈٹ جاتا ہے وہ بڑے اسکور کے باوجود گھبرائے نہیں ۔جیت کا کریڈٹ فخر زمان اور شعیب ملک کو جاتا ہے۔ آسٹریلیا سے پہلا میچ ہارنے کے بعد کھلاڑیوں نے بھرپور ذمے داری دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ابتدا میں کچھ خراب بولنگ کی اور بعد میں ہماری بولنگ بہتر ہوتی گئی۔ اختتامی اوورز میں ہم نے آسٹریلوی بیٹنگ کو کنٹرول میں رکھا تھا۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز آسان نہیں ہوگی۔ میچ صبح سویرے شروع ہوں گے۔اس لئے ان کنڈیشنز میں میزبان ٹیم کو ہرانا آسان کام نہیں ہوگا۔ زمبابوے کے پاس ایک سے بڑھ کر ایک اچھے کھلاڑی ہیں۔ ان میچوں میں جہاں سردی زیادہ ہے۔ ہرارے کے مقابلے میں بولاوایو میں سردی زیادہ ہے ایسے میں ٹاس اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چار سال سے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور پاکستانی بیٹسمینوں کے ساتھ سخت محنت کررہے ہیں اور نتائج سب کے سامنے ہیں۔

Comments

comments

Leave a Comment