شاداب خان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بڑا ریکارڈ توڑ ڈالا!ایسا ریکارڈ بنانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے دوسرے بولر

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹؤنٹی میچ آج ابو ظہبی میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مُقررہ 20 اوورز میں بابر اعظم اور حفیظ کی شاندار بلے بازی کی بدولت 166 رنز بنائے.

167 رنز کے تعاقُب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے اہم ترین بلے باز مُنرو پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان ولیم سن نے کسی حد تک میچ کو دلسچپ رکھا لیکن اُن کے آؤٹ ہونے کے بعد 28 رنز کے اندر ہی پوری نیوزی لینڈ کی ٹیم 119 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی.

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کو آؤٹ کلاس کرنے میں شاداب خان نے اہم ترین کردار ادا کیا.4 اوورز میں 30 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.ان 3 وکٹوں کے ساتھ ہی شاداب خان نے 2018 میں 28 وکٹیں حاصل کر لی ہیں.جو کہ ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈ ہے.

اس سے پہلے انڈیا کے جسپریت بُمرا نے 2016 میں 28 وکٹیں حاصل کر کے یہ ریکارڈ بنایا تھا جبکہ شاداب خان اب بُمرا کے ساتھ اس ورلڈ ریکارڈ میں شراکت دار بن گئے ہیں.جبکہ دوسرے نمبر پر اس ریکارڈ میں ڈرِک نینس ہیں جنہوں نے 2010 میں 27 وکٹیں حاصل کی تھیں.

شاداب خان اس کے ساتھ ساتھ پہلے پاکستانی ہیں.جنہوں نے کیلنڈر ائیر میں 28 وکٹیں حاصل کی ہیں.

یاد رہے کہ شاداب خان آئی سی سی کی ٹی ٹؤنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر ہیں اور پاکستان کے لئے ٹی ٹؤنٹی میں لگاتار پرفارمنسز دے رہے ہیں.

Comments

comments

Leave a Comment