شاداب خان نے چیڈوک والٹن کیلئے چھوٹے سے عمل سے سب کے دل جیت لیے

کراچی:  پاکستان اور ونڈیز کے درمیان کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں ونڈیز اوپنر چیڈول والٹن کو غیرمہذب اشارہ اور نازیبا الفاط کہنے پر میچ ریفری ڈیوڈ بون نے شاداب خان کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کر دیا تھا ۔کرکٹ شائقین بھی شاداب خان کے اس رویے سے کافی تنقید کی ۔تیسرے اور آخری ٹی 20 کے بعد شاداب خان نے ونڈیز بلے باز کو گلے لگا کر تمام گلے شکوے دور کر دیے ۔

شاداب خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ چیڈوک والٹن کیساتھ گلے مل رہے ہیں ، دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں ۔شاداب خان نے تصویر کیساتھ یہ لکھا کہ جو کچھ میدان میں ہوا وہ میدان کے اندر ہی رہ گیا ۔ انہوں نے ونڈیز ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان آنے اور تاریخ رقم کرنے کا شکریہ ۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاداب خان نے چیڈوک والٹن سے صلح کر کے بہت اچھا کیا ۔اور ساتھ ہی مشورہ دیا کہ وہ وکٹ لینے کے بعد تھوڑا تحمل سے کام لیں ۔

Comments

comments

Leave a Comment