شاداب خان کے ساتھ اتنی اچھی ہم آہنگی کیوں ہے! فہیم اشرف نے بتا دیا

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ میں اور شاداب خان بیٹنگ میں اکثر ایک ساتھ کریز پر موجود ہوتے ہیں، ہمارے بیٹنگ نمبرز بھی ساتھ ساتھ ہیں،ڈبلن اور لارڈز ٹیسٹ میں جب بھی ہماری بیٹنگ آئی ایک دوسرے کو چیزیں سمجھاتے رہے تاکہ میچ کی صورتحال کے دبا ﺅ سے باہر آسکیں۔ ایڈنبرا میں ایک انٹرویو میں فہیم اشرف نے کہا کہ جب بھی بیٹنگ کے دوران غلطی کرتا ہے دوسرا جاکر اسے سمجھاتا ہے۔

ڈبلن کی وکٹ مشکل تھی لیکن انگلینڈ کی پچز بہتر ہیں۔ فہیم اشرف نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے بعد اب ٹی 20فارمیٹ کی تیاریاں کررہے ہیں۔ پوری ٹیم ٹی20 فارمیٹ کے لئے فوکس ہے۔ کوچ یہی کہتا ہے کہ بولنگ میں اپنے ایریاز کو ہٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ میں میں اور شاداب ایک دوسرے کو سمجھا کر کھیلتے رہے اور اپنے ڈیبیو کو اپنی کارکردگی سے یادگار بنایا ہے۔

دریں اثنا سکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی 20 میچوں کی سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ایڈنبرا میں تیاریاں جاری ہیں۔ اتوار کو پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مکمل آرام کیا جب کہ ہفتے کو پاکستانی ٹیم کا پریکٹس سیشن بارش سے مکمل نہیں ہوسکا تھا۔ منگل کو ہونے والے پہلے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم دوبارہ پریکٹس کرے گی۔ جمعے کو پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھر پو ر سیشن میں حصہ لیا تھا۔

قومی کپتان سرفراز احمد نے میزبان ٹیم کو تر نوالہ سمجھنے کی غلطی سے اجتناب کی ہدایت کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی سیریز میں جیت کیلئے اپنا حصہ ڈالیں کیونکہ گراو¿نڈ میں عمدہ کارکردگی سے کامیابی ملے گی۔پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق گرین شرٹس نے ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کی اور ہوٹل کے کمروں میں آرام کو ترجیح دی۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ میں مسلسل کرکٹ کے بعد پر سکون ہونے کا موقع فراہم کرنا چاہتے تھے جس کے باعث پریکٹس سے گریز کیا گیا۔

Comments

comments

Leave a Comment